لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس خدمت مراکز فلیگ شپ پراجیکٹ نے سال 2024 میں شہریوں کو ریکارڈ خدمات فراہم کی ہیں،26 لاکھ سے زائد شہریوں نے سروسز حاصل کیں۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق11 لاکھ 39 ہزار سے زائد شہریوں نے جنرل پولیس ویری فکیشن، 7 لاکھ 33 ہزار 388 نے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ بنوائے، 2 لاکھ 31 ہزار سے زائد شہریوں نے کرایہ داری اندراج کر ایا، کمزور طبقات کے تحفظ کیلئے جاری اقدامات میں 1 لاکھ 4 ہزار سے زائد افراد کو قانونی و سماجی تحفظ فراہم کیا گیا۔اسی طرح 1 لاکھ 20 ہزار سے زائد شہریوں نے ایف آئی آرز کی نقول حاصل کیں۔