724 گھنٹے میں ہزار 552 ویری فکیشن، 3274 کریکٹر سرٹیفکیٹ جاری
لاہور (کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں، جس کے تسلسل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 ہزار 624 شہریوں نے خدمت مراکز سے پولیسنگ سروسز حاصل کیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 7 ہزار 552 شہریوں نے پولیس ویریفکیشن کروائی، 3 ہزار 274 افراد نے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کیے، 1254 شہریوں نے کرایہ داری اندراج کروایا، 361 شہریوں نے دستاویزات کی گمشدگی کا اندراج کروایا۔ رواں سال اب تک 20 لاکھ سے زائد شہری خدمت مراکز سے پولیسنگ سروسز حاصل کر چکے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں لاکھوں شہری ماہانہ پولیس خدمت مراکز کی سہولیات سے مستفید ہو رہے