پولیس خدمت مراکز سے رواں سال 23 لاکھ شہری مستفید

لاہور سمیت صوبہ بھر میں شہریوں کو ڈیجیٹل پولیسنگ کی سہولیات فراہم
لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف ہیں۔ رواں سال اب تک 23 لاکھ 22 ہزار سے زائد شہریوں نے خدمت مراکز سے پولیسنگ سروسز حاصل کیں۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 10 لاکھ 40 ہزار سے زائد شہریوں نے جنرل پولیس ویری فیکیشن، 5 لاکھ 63 ہزار سے زائد نے پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ، 2 لاکھ 57 ہزار سے زائد نے کرایہ داری اندراج اور ایک لاکھ 11 ہزار سے زائد نے میڈیکولیگل سرٹیفیکیٹس حاصل کئے۔ مزید برآں 88 ہزار 935 کمزور طبقات کو قانونی و سماجی تحفظ، 29 ہزار 358 شہریوں نے وہیکلز ویریفیکیشن، 59 ہزار سے زائد نے دستاویزات کی گمشدگی کا اندراج کروایا۔ 3144 جرائم رپورٹ رجسٹر، 1 لاکھ 25 ہزار ایف آئی آر نقول جاری جبکہ 57 ویمن وائیلنس رپورٹس درج ہوئیں۔ اس کے علاوہ 41 ہزار 403 ایمپلائیز رجسٹریشن (ROPE) اور 2336 نجی ملازمت ویری فیکیشن کی گئیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ خدمت مراکز شہریوں کیلئے پبلک سروس ڈلیوری کا فلیگ شپ پراجیکٹ ہیں جو 24/7 سہولیات فراہم کر رہے ہیں، شہریوں کے فیڈ بیک کی روشنی میں مزید اپ گریڈیشن بھی جاری ہے۔