ویری فیکیشن، سرٹیفکیٹس، اندراج و سماجی تحفظ کی سہولیات مسلسل جاری
ڈاکٹر عثمان انور کا مراکز کو 24/7 فعال رکھنے اور اپ گریڈ کرنے کا اعلان
لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں جس کے تسلسل میں رواں سال اب تک 19 لاکھ 74 ہزار سے زائد شہریوں نے خدمت مراکز سے پولیسنگ سروسز حاصل کیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 8 لاکھ 71 ہزار سے زائد شہریوں نے جنرل پولیس ویری فیکیشن کروائی جبکہ 4 لاکھ 90 ہزار سے زائد شہریوں نے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کیے، 2 لاکھ 21 ہزار سے زائد شہریوں نے کرایہ داری اندراج کروایا۔ 96 ہزار 972 شہریوں نے میڈیکولیگل سرٹیفیکیٹس حاصل کیے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ کمزور طبقات کے لیے جاری اقدامات کے تحت 78 ہزار 928 افراد کو قانونی و سماجی تحفظ فراہم کیا گیا۔ 25 ہزار 240 شہریوں نے وہیکلز ویری فیکیشن کروائی۔ 50 ہزار 683 شہریوں نے دستاویزات کے اندراج گمشدگی، 2775 جرائم رپورٹ کی رجسٹریشن کروائی، 1 لاکھ 05 ہزار سے زائد شہریوں نے ایف آئی آر کی نقول حاصل کیں اور 32 ویمن وائیلنس رپورٹس درج ہوئیں۔ 29 ہزار 754 شہریوں نے ایمپلائیز رجسٹریشن (ROPE) کروائی۔ 1810 شہریوں نے نجی ملازمت کے لیے پولیس ویری فیکیشن کروائی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ خدمت مراکز پبلک سروس ڈلیوری کا شاندار فلیگ شپ پراجیکٹ ہے جہاں شہریوں کو 24/7 سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ لاہور سمیت صوبہ بھر میں لاکھوں شہری ماہانہ پولیس خدمت مراکز کی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ شہریوں کے فیڈ بیک کی روشنی میں سروسز کو مزید اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔