لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں۔ رواں سال کے پہلے 13 دن میں 1 لاکھ 56 ہزار سے زائد شہریوں نے خدمت مراکز سے پولیسنگ سروسز حاصل کیں۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق83 ہزار شہریوں نے جنرل پولیس ویری فکیشن کر ائی ۔36 ہزار سے زائدشہریوں نے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کئے، 18 ہزار سے زائد شہریوں نے کرایہ داری اندراج کر ایا۔ 4 ہزار سے زائد شہریوں نے میڈیکولیگل سرٹیفکیٹ حاصل کئے۔ کمزور طبقات کیلئے جاری اقدامات کے تحت 4700 سے زائد افراد کو قانونی و سماجی تحفظ فراہم کیا گیا، 1500 سے زائد شہریوں نے وہیکلز ویری فکیشن کر ائی، 3100 نے دستاویزات کی اندراج گمشدگی، 175 نے جرائم رپورٹ کی رجسٹریشن کر ائی۔