لاہور (کرائم رپورٹر )گرین ٹائون کے علاقے میں بچی سے نازیبا حرکات کے واقعے میں اہم پیشرفت ،ملزم کی ویڈیو کے ذریعے شناخت پر گرفتاری کے احکامات جاری کئے گئے،ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا۔پولیس کے مطابق گرین ٹائون پولیس نے ناکے پر دو موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیاتوانہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی ،فرار کی کوشش پرپولیس نے ملزموں کا تعاقب کیا۔ایک ملزم ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا جبکہ دوسرا فرارہو گیا۔زخمی ملزم کی شناخت شبیر کے نام سے ہوئی جسے ہسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔