قصور، تھہ شیخم( خصوصی رپورٹ)قصورمیں 7 سالہ بچی سے نازیبا حرکات میں ملوث ملزم گرفتار، دورانِ ہنگامہ آرائی خودکو زخمی کرلیا۔ہسپتال منتقل کردیا گیا۔قصور تھانہ اے ڈویڑن کی حدود میں 7 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے ملزم ناصر علی کو اہل علاقہ نے زخمی حالت میں قابو کر لیا۔ ملزم اوکاڑہ کا رہائشی ہے۔پولیس کے مطابق، بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد اہل علاقہ نے ملزم ناصر علی کو پکڑنے کی کوشش کی۔ اس دوران ملزم نے پستول نکال کر فائرنگ کرنے کی کوشش کی، مگر اہل علاقہ کیساتھ ہاتھا پائی میں اس کی چلائی گئی دو گولیاں خود اس کو لگ گئیں۔پولیس تھانہ اے ڈویڑن نے زخمی ملزم کو علاج کے لیے بلھے شاہ ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔