گلی میں بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) شاہدرہ کے علاقے بیگم کوٹ میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گلی میں کھڑی ایک بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے اوباش شخص کو گرفتار کر لیا۔ڈی ایس پی غلام دستگیر کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی 15 کی کال پر چوکی یوسف شہید بیگم کوٹ پولیس نے فوری ریسپانس دیا۔ ملزم نے مبینہ طور پر بچی کے منہ پر ہاتھ رکھ کر اس کے ساتھ فحش حرکات کیں اور موقع سے فرار ہو گیا تھاپولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور علاقہ مکینوں کی مدد سے ملزم کو مختصر وقت میں گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہیڈی ایس پی غلام دستگیر نے بروقت کارروائی پر انچارج چوکی بیگم کوٹ اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔