اسلام پورہ : بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا اوباش گرفتار

 بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں:ایس پی بلال
لاہور(کرائم رپورٹر)اسلام پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گلی میں کھڑی بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا اوباش کوگرفتار کرلیا ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق اوباش ملزم نے بچی کے منہ پر ہاتھ رکھ کر اسکے ساتھ فحش حرکت کی اور فرار ہو گیاملزم نے بچی کے بھائی کو ڈرایا اور بچی کے ساتھ فحش حرکات کی بچے گھر سے مدرسے کے لیے نکلے تھے ویڈیو میں ملزم کو فحش حرکات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہیاسلام پورہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر لیاملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے،ایس پی سٹی بلال احمد نے بروقت کارروائی اور اوباش ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او اسلام پورہ اور ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں