مصری شاہ :بچی کے ساتھ نازیبا حرکات،اوباش گرفتار

بچیوں کو ہراساں کرنا ریڈ لائن ،ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ایس پی بلال
لاہور(کرائم رپورٹر)مصری شاہ میں دوکان پر کھڑی 12 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات اور ہراساں کرنے والا ملزم کوگرفتار کرلیا گیامصری شاہ پولیس نے ہراسمنٹ 15  کی کال پر فوری ریسپانس کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیامصری شاہ پولیس نے فوری بچی کے والد کی مدعیت میں واقع کا مقدمہ درج کرلیا پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے مصری شاہ پولیس نے ویڈیو میں نظر آنے والے ملزم کو گرفتار کر لیاملزم نے والد کی دواء خریدنے کے لیے آئی بچی کے ساتھ ہاتھ ملانے کے بہانے چھیڑ چھاڑ کی اور فرار ہو گیا ،ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق مصری شاہ پولیس ملزم شہباز نے کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیاہے ایس پی سٹی بلال احمد نے بروقت کارروائی اور اوباش ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او مصری شاہ علی زیب دستگیر اور ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی بلال احمدکا کہنا ہے کہ بچیوں کو تنگ اور ہراساں کرنا ریڈ لائن ہے،ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں