لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے اوکاڑہ و فیصل آباد پولیس کو مطلوب اشتہاری گرفتار کر لیے۔ ترجمان کے مطابق بین الاضلاعی ملزمان کیخلاف ڈولفن سکواڈ کی کارروائیاں جاری ہیں ۔ ڈولفن سکواڈ نے سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران مشکوک جانتے ہوئے روکا،ای پولیس ایپ پی چیک کیا،تو معلوم ہوا کہ ملزمان کیخلاف تھانہ شاہبور، منصورہ آباد میں چوری کے مقدمات درج ہیں۔جس میں گرفتاری سے بچنے کیلئے ملزمان عرصہ 12 سال سے لاہور میں روپوش تھے۔ بعد ازاں ڈولفن سکواڈ نے گرفتار ملزمان اصغر، عبداللہ کو کارروائی کیلئے تھانہ چوہنگ اور رائیونڈ سٹی پولیس کے حوالے کر دیا۔