لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایت پر اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے باٹا پور انویسٹی گیشن پولیس نے بیوی کو قتل کرنے کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ عاصم افتخار کمبوہ کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن تھانہ باٹا پور محمد صدیق نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو پیشہ ورانہ مہارت اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے ناجائز تعلقات کے شبہے پر اپنی بیوی عشاء کو کیبل کی تار سے گلا گھونٹ کر قتل کیا تھا، جس کے بعد وہ روپوش ہوگیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے کہا کہ خواتین کو قتل کرنے والے عناصر کو قانون کے مطابق سزا دلوانے کے لیے پولیس پراسیکیوشن کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔ انہوں نے پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد دینے کا اعلان بھی کیا۔