پولیس کو مطلوب اشتہاری ڈولفن سکواڈ نے قابو کر لیا

 لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سکیورٹی ہائی الرٹ ہے مصطفی آباد پولیس کو مطلوب اقدام قتل کا اشتہاری مجرم ڈولفن سکواڈ کی گرفت میں آگیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزم 7 ماہ قبل گرفتاری سے بچنے کیلئے پولیس پر فائرنگ و شہری کو زخمی کر کے مفرور تھا۔ڈولفن نے ملزم کو آج انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے شالیمار سے گرفتار کر لیاگرفتار ملزم کیخلاف تھانہ مصطفی آباد میں اقدام قتل، پولیس پر فائرنگ سمیت متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج ہیں۔ڈولفن ٹیم کو گرفتاری کے وقت ملزم کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑاگرفتار ملزم ریکارڈ یافتہ ہے، مصطفی آباد پولیس کو اقدام قتل و کراس فائرنگ سمیت متعدد مقدمات میں مطلوب تھاملزم زین علی مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ شالیمار کے حوالے کر دیا گیاایس پی ڈولفن ارسلان زاہدکے مطابق ڈولفن سکواڈ اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر شہریوں کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں