ڈولفن سکواڈ نے سندھ پولیس کو مطلوب اشتہاری پکڑ لیا

دہشت گردی کے مقدمہ میں ملوث ملزم گلشن راوی سے گرفتار ہوا 
 لاہور(کرائم رپورٹر) ڈولفن نے کارروائی کرتے ہوئے سندھ پولیس کو دہشت گردی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم نے گلشن راوی میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ گلشن اقبال ایسٹ (سندھ) میں دہشت گردوں کی مالی معاونت و سہولت کاری کے تحت مقدمہ درج ہے۔ ملزم گرفتاری سے بچنے کیلئے لاہور میں روپوش تھا۔ ملزم صدیق کو مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ گلشن راوی کے حوالے کردیا گیا۔ ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق ڈولفن سکواڈ ای پولیس ایپ کی مدد سے بین الصوبائی مجرمان کو بھی قانون کی گرفت میں لا رہے ہیں۔