ڈولفن سکواڈ نے مطلوب اشتہاری پکڑ لیا

لاہور(کرائم رپورٹر)فیصل آباد پولیس کے ڈولفن اسکواڈ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اقدامِ قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیاترجمان ڈولفن کے مطابق ملزم کو گلشنِ راوی کے علاقے سے مشکوک جان کر روکا گیاجس پر تلاشی اور جانچ پڑتال کے دوران اس کی شناخت سامنے آئی۔ای پولیس ایپ کے ذریعے ملزم کا ریکارڈ چیک کیا گیا تو معلوم ہوا کہ وہ فیصل آباد میں درج اقدامِ قتل کے مقدمے میں اشتہاری ہے۔ گرفتار ملزم کی شناخت عامر کے نام سے ہوئی ہے۔ڈولفن اسکواڈ نے ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ گلشنِ راوی کے حوالے کر دیا ہے۔ ایس پی ڈولفن اختر نواز نے کہا ہے کہ ڈولفن اسکواڈ ای پولیس ایپ کی مدد سے اشتہاری اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائے گا، تاکہ شہر میں امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔