ملکی خودمختاری جدید ٹیکنالوجیز پر ملکی مہارت ، اختیار سے وابستہ ہے، شزا فاطمہ

  جو ممالک ٹیکنالوجیز میں مہارت حاصل کریں گے، وہی معیشت کی قیادت کریں گے:وفاقی وزیر 
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت میں خود انحصاری حاصل کرنے کا قومی فیصلہ کر لیا ہے اور ملک مستقبل کی جدید ٹیکنالوجیز میں قائدانہ کردار ادا کرنے کیلئے  تیار ہے، ملکی خودمختاری اب صرف سرحدوں کے دفاع سے نہیں  جدید ٹیکنالوجیز پر ملکی مہارت اور اختیار سے بھی وابستہ ہے،یہی شعبے ملک کو ترقی کی نئی منازل تک پہنچائیں گے۔ اسلام آباد میں 2 روزہ انڈس روبوٹکس اینڈ آٹونومس سسٹمز ایکسپو 2026 سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت ڈیجیٹل نیشن پاکستان کے وژن پر عمل پیرا ہے، جس کا مقصد ٹیکنالوجی کو قومی ترقی، روزگار اور معاشی مسابقت کا بنیادی ذریعہ بنانا ہے