ملکی آئی ٹی برآمدات1.86ارب ڈالر تک پہنچ گئیں: شزا فاطمہ

ڈیجیٹل نیشن ایکٹ پاکستان کی معیشت میں تبدیلی کا عہد ہے، وزیر مملکت کا خطاب
کراچی (آئی این پی ) وزیر مملکت آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل نیشن ایکٹ 2025 پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں تبدیلی کا عہد ہے، پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 28 فیصد اضافہ ہوا، 1.86 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ شزا فاطمہ خواجہ نے لیپ 2025 میں پاک سعودی بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ڈیجیٹل، اقتصادی شراکت داری کو مضبوط کررہے ہیں، ڈیجیٹل نیشن ایکٹ 2025 پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں تبدیلی کا عہد ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 28 فیصد اضافہ ہوا جو 1.86 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فورم جلد اسلام آباد میں ہوگا، عالمی سرمایہ کار شرکت کریں گے۔شزا فاطمہ نے بتایا کہ پاک سعودی وژن 2030 کے تحت جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں مضبوط شراکت داری چاہتے ہیں، وزیراعظم کی سرپرستی میں ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کیلئے جامع حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔