سی پیک فیز ٹو کے تحت نیشنل سینٹر فار کوانٹم کمپیوٹنگ کا قیام عمل میں لایا جائے گا، چینی کمپنیوں کی شمولیت سے معیشت مستحکم ہو گی
اسلام آباد (اے ایف بی)خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی ) کی معاونت سے کوانٹم ٹیکنالوجی کی ترقی کی جانب اہم اقدام کے طور پر سی پیک فیز ٹو کے تحت ’نیشنل سینٹر فار کوانٹم کمپیوٹنگ‘ کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ملکی معیشت کے استحکام اور ترقی کے لیے ایس آئی ایف سی اپنا کردار ادا کر رہی ہے، پاکستان اور چین نے کوانٹم کمپیوٹنگ اور جدید ٹیکنالوجیز کے شعبے میں تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے ہیں، ایس آئی ایف سی کے تعاون سے سی پیک فیز ٹو کے تحت ’نیشنل سینٹر فار کوانٹم کمپیوٹنگ‘ کا قیام عمل میں لایا جائے گا، معاہدے کے تحت تحقیق وتربیت، ترقی، جدت اور ماہرین کے تبادلے میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا