آئی ٹی شعبے کی ترقی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں: شزا فاطمہ

نوجوان ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،آئی ٹی کے ذریعے مختلف کورسز کرائے جا رہے ہیں،وزیر مملکت 
       اسلام آباد (آئی این پی )وزیرمملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہنا ہے کہ آئی ٹی شعبے کی ترقی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ یہاں منعقد ہ ایک  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ ہمارے نوجوان ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں مواقع فراہم کر رہے ہیں، آئی ٹی شعبے کی ترقی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، آئی ٹی کے ذریعے نوجوانوں کو مختلف کورسز کرائے جا رہے ہیں۔وزیرمملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا کہ طلبا کو آئی ٹی سے متعلق مختلف پروگرامز کی ٹریننگ دی جارہی ہے۔