معیشت کی مضبوطی کے لیے تربیت یافتہ نوجوانوں کی ا شد ضرورت:شزا فاطمہ

جدید دور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی انتہائی اہمیت کی حا مل ہے،وزیرمملکت کا تقریب سے خطاب 
اسلام آباد (آن لائن) وزیر مملکت آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا ہے پاکستان میں تیس لاکھ سے زائد نوجوان تیس سال سے کم ہیں، معیشت کی  مضبوطی کے لیے تربیت یافتہ نوجوانوں کی ا شد ضرورت ہے ۔ وزارت انفار میشن اور ہواوے کے تعاون سے آئی سی ٹی ٹریننگ پورٹل کا اجراء کیا گیا ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوے شزا فاطمہ نے کہا جدید دور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی انتہائی اہمیت کی حا مل ہے۔حکومت نے لاکھوں طلبا کو آئی ٹی کے کورسز کرائے ہیں ،ہواوے تین لاکھ بچوں کو سالانہ تربیت دے رہا ہے،سترہ ہزار سے زائد طلبا کو تربیت فراہم کی جا چکی،پانچ ہزار ٹرینرز مکمل تربیت حاصل کر چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا آئی ٹی سکلز کے لیے ماسٹرز یا گریجوایشن کی ڈگری کی ضرورت نہیں نوجوان اپنی صلاحیت کے مطابق کسی بھی سکل کا انتخاب کر کے اس کی ٹریننگ لے کر اسے آن لائن اپنی کمائی کا ذریعہ بنا سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کیبل میں خرابی کے باعث شہریوں کو تھوڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا تاہم کیبل میں خرابی کو ٹھیک کر نے کے لیے  وزارت آئی ٹی اور پی ٹی اے پوری طرح متحرک ہیں جلد کیبل کی خرابی کو دور کر دیا جائے گا ۔