روس میں رشوت ستانی جیسے سنگین مسئلے پر قابو پانے کے لیے ایک انوکھی اور تجرباتی اسکیم متعارف کرائی گئی ہے، جس کے تحت رشوت نہ لینے والے پولیس اہلکار کو پیش کی گئی رشوت کے برابر رقم بطور انعام دی جائے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ منصوبہ روس کے جنوبی علاقے کراسنوڈار کرےائی میں شروع کیا گیا ہے، جس کا مقصد پولیس فورس میں دیانت داری اور پیشہ ورانہ اخلاقیات کو فروغ دینا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اگر کوئی شہری کسی پولیس اہلکار کو رشوت کی پیشکش کرے اور اہلکار اس پیشکش کو رد کر کے اس کی رپورٹ کرے، تو اسے اسی رقم کے برابر انعام دیا جائے گا۔مثال کے طور پر اگر کسی شہری نے کسی ٹریفک اہلکار کو 10 ہزار ربل بطور رشوت دینے کی کوشش کی اور اہلکار نے انکار کرتے ہوئے اس کی اطلاع دی، تو اسے 10 ہزار ربل بطور انعام دیا جائے گا۔یہ اسکیم رشوت ستانی کو کم کرنے اور پولیس اہلکاروں کو ایمانداری پر آمادہ کرنے کے لیے ایک منفرد قدم تصور کیا جا رہا ہے۔