وزیراعظم کی “اپنا گھر اسکیم” میں مزید سہولتیں دینے اور ریلوے اصلاحات کی ہدایت

وزیراعظم کی “اپنا گھر اسکیم” میں مزید سہولتیں دینے اور ریلوے اصلاحات کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف  نے “اپنا گھر اسکیم” میں شہریوں کو مزید سہولتیں فراہم کرنے اور بینکوں کو درخواستوں کی منظوری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اسکیم سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں انہیں منصوبے کی اب تک کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ بڑی تعداد میں شہری اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ اگر یہی رفتار برقرار رہی تو زیادہ سے زیادہ افراد کو اپنے گھر کا خواب پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ اسکیم میں شفافیت اور رفتار دونوں کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو فوری ریلیف مل سکے۔دوسری جانب وزیراعظم نے پاکستان ریلویز میں جامع اصلاحات کے لیے اسٹریٹیجک روڈ میپ کی بھی منظوری دے دی ہے۔

 انہوں نے ہدایت کی کہ ریلوے کے نظام میں بہتری کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت نجی سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے تاکہ سروسز کی کارکردگی بہتر ہو سکے اور ادارہ مالی طور پر مستحکم ہو۔حکومتی ذرائع کے مطابق دونوں اقدامات کا مقصد عوامی سہولتوں میں اضافہ اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں اصلاحات کو تیز کرنا ہے۔