ہلک ہوگن کے بیٹے نک ہوگن کا والد کو جذباتی خراجِ عقیدت

ہلک ہوگن کے بیٹے نک ہوگن کا والد کو جذباتی خراجِ عقیدت

پروفیشنل امریکی ریسلر ہلک ہوگن کے بیٹے نک ہوگن نے اپنے والد کو ایک جذباتی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

نک ہوگن نے انسٹاگرام پر 20 سے زائد یادگار تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے والد کے ساتھ گزرے قیمتی لمحات کو یاد کیا۔انہوں نے لکھا:"میرے والد سب سے شاندار انسان تھے، وہ میرے ہیرو تھے، بہترین باپ، میرا رہنما اور میرے سب سے قریبی دوست تھے۔"نک نے مزید کہا:"میں نے ہر موقع پر اپنے والد کو گلے لگایا اور فلوریڈا واپس آکر ان کے ساتھ آخری ایام میں زیادہ وقت گزارنے کی کوشش کی، یہ لمحات میری زندگی کے سب سے قیمتی ہیں۔ میں آپ سے بہت محبت کرتا ہوں اور آپ کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔"

انہوں نے اپنے والد کو ایک شریف النفس اور محبت کرنے والے باپ قرار دیا جنہوں نے زندگی بھر ان کی رہنمائی کی۔واضح رہے کہ ہلک ہوگن 71 برس کی عمر میں امریکا کے شہر فلوریڈا میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے تھے۔ وہ اپنے کیرئیر کے دوران کئی تنازعات کا شکار رہے لیکن اس کے باوجود دنیا بھر میں ریسلنگ کے ایک عظیم لیجنڈ کے طور پر یاد کیے جاتے ہیں۔