لیجنڈ امریکی ریسلر ہلک ہوگن کی موت، اہلیہ اسکائی ڈیلی کی جذباتی پوسٹ وائرل

 لیجنڈ امریکی ریسلر ہلک ہوگن کی موت، اہلیہ اسکائی ڈیلی کی جذباتی پوسٹ وائرل

دو روز قبل معروف ریسلر ہلک ہوگن فلوریڈا میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ وہ حال ہی میں دل کی سرجری کے بعد صحت یاب ہو رہے تھے، لیکن اچانک موت نے مداحوں اور اہل خانہ کو صدمے میں ڈال دیا۔

ہلک ہوگن کی اہلیہ اسکائی ڈیلی نے شوہر کے انتقال کے بعد ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ اسکائی نے لکھا:"میں اس کے لیے تیار نہیں تھی، میرا دل ٹکڑے ٹکڑے ہوچکا ہے۔ دنیا کے لیے وہ ایک لیجنڈ تھا، لیکن میرے لیے وہ میرا Terry تھا — میرا دل، میرا ساتھی۔"انہوں نے مزید کہا کہ ہلک چند طبی مسائل سے دوچار تھے، لیکن انہیں یقین تھا کہ وہ صحت یاب ہو جائیں گے:"مجھے اس کی طاقت پر بھروسہ تھا، میں نے سوچا تھا ہمارے پاس ابھی وقت ہے، لیکن اس کی اچانک موت ناقابلِ یقین ہے۔"اسکائی ڈیلی نے اپنی پوسٹ میں ہلک ہوگن کی مداحوں سے محبت کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا:"وہ جسمانی تکلیف کے باوجود مداحوں سے ملاقات، آٹوگراف اور تصاویر لینے کی پوری کوشش کرتے رہے۔"

ہلک ہوگن کی ازدواجی زندگی پر نظر ڈالیں تو انہوں نے تین شادیاں کیں:

پہلی شادی لنڈا ہوگن سے 1983 میں ہوئی، جو 2009 تک برقرار رہی۔
دوسری شادی جینیفر میک ڈینیل سے 2010 میں ہوئی، جو 2021 میں ختم ہوئی۔
تیسری اور آخری شادی اسکائی ڈیلی سے ستمبر 2023 میں ہوئی۔