امریکی ریسلر ہلک ہوگن کی موت کی اصل وجہ سامنے آگئی

امریکی ریسلر ہلک ہوگن کی موت کی اصل وجہ سامنے آگئی

ویب ڈیسک: معروف پروفیشنل امریکی ریسلر ہلک ہوگن، جن کا اصل نام ٹیری جین بولیا تھا، 71 سال کی عمر میں 24 جولائی کو انتقال کر گئے تھے۔

 اب فرانزک رپورٹس میں ان کی موت کی تصدیق شدہ وجہ سامنے آگئی ہے۔

 موت کی وجہ:
پنلاس کاؤنٹی کے فرانزک سائنس سینٹر کی دستاویزات کے مطابق ہلک ہوگن کی موت شدید دل کا دورہ (Acute Myocardial Infarction) کے باعث ہوئی، جسے عام طور پر ہارٹ اٹیک کہا جاتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ان کے دل کے پٹھوں کو خون کی روانی میں اچانک رکاوٹ پیدا ہوئی، جس سے ٹشوز کو شدید نقصان پہنچا۔
 طبی رپورٹس کے انکشافات:
ہلک ہوگن کو ایٹریئل فبریلیشن نامی دل کی بیماری بھی لاحق تھی، جس میں دل کی دھڑکن بے ترتیب اور تیز ہو جاتی ہے۔فرانزک رپورٹس نے یہ حیران کن انکشاف بھی کیا کہ وہ کینسر کی ایک قسم کرونک لمفوسائٹک لیوکیمیا میں مبتلا تھے، جو سفید خون کے خلیات (لیمفوسائٹس) کو متاثر کرتی ہے۔ان کی بیماری کے بارے میں مداحوں کو پہلے کوئی علم نہیں تھا، جس پر دنیا بھر میں افسوس اور حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
 مداحوں کا ردعمل:
ہلک ہوگن کے دنیا بھر میں موجود مداح ان کی اچانک موت پر افسردہ ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کے شاندار کیریئر اور ریسلنگ میں خدمات کو بھرپور خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔