وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ملک میں قانون حرکت میں نہیں آرہا، 5 اگست کو کے پی میں تحریک کی قیادت خود کروں گا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو حالات ہیں اس کی جنگ بانی پی ٹی آئی لڑ رہے ہیں، جھوٹے اور من گھڑت کیسز بہت پہلے سے چل رہے ہیں۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم ہمیشہ قانون کے سامنے پیش ہوتے رہے ہیں، اس طرح کی پیشیوں سے ہم گھبرانے والے نہیں ہیں۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ 5 اگست کو ہر ضلع اور ہر حلقے سے عوام باہر نکلیں گے، نااہلیوں اور گرفتاریوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔