احتجاج اور پولیس تشدد کیس: علی امین گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

احتجاج اور پولیس تشدد کیس: علی امین گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

پولیس تشدد اور 5 اکتوبر کے احتجاج پر علی امین گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 5 اکتوبر کو لاہور میں پی ٹی آئی کے احتجاج اور پولیس پر تشدد سے متعلق مقدمے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق، انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 5 اکتوبر کے پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے پولیس کی درخواست پر علی امین گنڈا پور کے علاوہ دیگر تین پی ٹی آئی رہنماؤں کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ ان رہنماؤں میں پی ٹی آئی کے حماد اظہر، سعید سندھو، اور شہباز احمد شامل ہیں۔

ایڈمن جج منظر علی گل کی عدالت نے یہ وارنٹ گرفتاری جاری کیے، اور پولیس کی جانب سے یہ موقف اختیار کیا گیا کہ مذکورہ رہنما تفتیش میں شامل نہیں ہو رہے ہیں اور ان کا تعاون حاصل نہیں ہو رہا۔ پولیس کے مطابق، تھانہ مستی گیٹ میں مذکورہ کیس کی ایف آئی آر درج کر رکھی ہے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جانب سے ابھی تک اس معاملے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے، تاہم ان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد قانونی کارروائی کا آغاز ہو چکا ہے۔