ویب ڈیسک:وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا، علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے ملاقات کی، جو کہ ان کی دو دنوں میں دوسری ملاقات تھی۔
ملاقات میں 24 نومبر کے احتجاج سے متعلق اہم مذاکرات کیے گئے۔ذرائع کے مطابق یہ ملاقات تقریباً دو گھنٹے جاری رہی، جس میں احتجاج کی حکمت عملی اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کا انعقاد اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کیا گیا۔ علی امین گنڈاپور اس ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کیے بغیر جیل سے روانہ ہوگئے۔اس سے قبل، وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے قبل بھی عمران خان سے ملاقات کی تھی، جس میں آئندہ احتجاج کے لیے ضروری لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔