پتوکی (خصوصی رپورٹ)پتوکی کی سڑکوں پر ٹریفک وارڈنزکا شہریوں سے ناروا سلوک، ٹریفک پولیس کے اہلکار گاڑی کے مالک سے علامہ اقبال روڈ پتوکی پرجرمانے کی مد میں 2 ہزار روپے لے کر رفو چکر ہوگئے، جرمانے کی رسید بھی نہیں دی۔ شہری نے چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او)سے انصاف کی اپیل کردی۔