لاہور(کرائم رپورٹر)مصری شاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو کروڑ مالیت کی رقم لیکر رفو چکر ہونے والا اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق اشتہاری ملزم ریاض دو کروڑ مالیت لوہے کے سامان کے عوض چیک دیکر رفو چکر ہوگیا تھامطلوب اشتہاری کے خلاف تھانہ مصری شاہ میں بوگس چیک کا مقدمہ درج تھا اشتہاری ریاض کو مصری شاہ پولیس کی ٹیم نے گرفتار کیاایس پی سٹی قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ مفرور اشتہاریوں سے متعلق ٹارگٹ کو یقینی بنایا جا رہا ہے