اشتہاری چیک کے عوض بھاری نقد رقم لیکر رفو چکر

اشتہاری کے خلاف تھانہ جنوبی کینٹ میں بوگس چیک کا مقدمہ درج
لاہور(کرائم رپورٹر)لوہاری گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک سال سے روپوش لسٹڈ اشتہاری ملزم کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق لوہاری گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک سال سے روپوش لسٹڈ اشتہاری ملزم حبیب الرحمن کوگرفتار کرلیامفرور اشتہاری چیک کے عوض بھاری نقد رقم لیکر رفو چکر ہو گیاایک سال سے مطلوب اشتہاری کے خلاف تھانہ جنوبی کینٹ میں بوگس چیک کا مقدمہ درج تھااشتہاری حبیب الرحمن کو لوہاری گیٹ پولیس کی ٹیم نے گرفتار کیاایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کے مطابق مفرور اشتہاریوں سے متعلق ٹارگٹ کو یقینی بنایا جا رہا ہے ،