چور مسجد سے شہری کاموبائل لے کر رفو چکر

لاہور(کرائم رپورٹر)ماڈل ٹاؤن میں چوروں نے مسجد کو بھی نہ بخشانامعلوم چور مسجد سے شہری کا موبائل فون لیکررفو چکر ہوگیا واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی بتایا گیا ہے کہ ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں نامعلوم چور مسجد سے شہری سید ایثار کا موبائل فون لیکر رفو چکر ہوگیا واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دوران نماز نامعلوم چورمسجد میں ٹہلتے نظر آ رہا ہے ایف آئی آر کے مطابق سید ایثار نامی شہری نماز پڑھنے آیا اور اپنی جیکٹ اتار کر سائیڈ پر رکھ دی شلوار قمیض میں ملبوس نامعلوم چور دوران نماز شہری کی جیکٹ پہن کر فرار ہوگیاجیکٹ میں شہری کا موبائل فون بھی موجود تھاپولیس کا کہنا ہے کہ واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور نامعلوم چور کو جلد تلاش کرکے گرفتار کرلیا جائے گا۔