راولپنڈی (آئی این پی ) محکمہ وائلڈ لائف نے شیر جی ٹی روڈ پر کھڑی گاڑی سے شیر پکڑ لیا، برآمد شیر میلوں میں سرکس کیلئے لایا گیا تھا۔ محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کے حکام نے بتایا کہ شیر جی ٹی روڈ پر کھڑی گاڑی سے برآمد کیا گیا، شیر کا مالک جس کی شناخت فخر عباس کے نام سے ہوئی ہے۔برآمد شیر میلوں میں سرکس کیلئے لایا گیا تھا تاہم شیر کا مالک فخرعباس لائسنس پیش کرنے میں ناکام رہا ، جس کی وجہ سے قانونی کارروائی کی گئی۔حکام کا کہنا تھا کہ غیر قانونی شیر رکھنے پر مالک کو 60 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا ہے