مختلف علاقوں میں سٹریٹ لائٹس کے لئے فیسکو کی جانب سے 22میٹرز لگا رکھے تھے
فیصل آباد(آ ئی این پی)فیصل آباد نامعلوم چوروں کا گروہ مدینہ ٹائون کے علاقہ سے سٹریٹ لائٹس کیلئے لگائے جانے والے 22بجلی کے میٹر ز اتار کر رفو چکر ہو گئے، پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی۔میونسپل کارپوریشن کے لائن برانچ کے اہلکار محمد نعیم نے تھانہ مدینہ ٹائون میں درخواست گزار نے بتایا کہ مدینہ ٹائون، نعمت کالونی، یوسف آباد سمیت مختلف علاقوں میں سٹریٹ لائٹس کے لئے فیسکو کی جانب سے 22میٹرز لگا رکھے تھے۔مدینہ ٹائون کے علاقہ میں مختلف مقامات پر سٹریٹ لائٹس کے بند رہنے کی شکایات موصول ہونے پر جانچ پڑتال کرنے پر22مقامات پر بجلی کے میٹر ز موجود نہ ہیں جو کہ نامعلوم چور بجلی کے میٹرز اتار کر لے گئے، جس پر پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے چوروں کے گروہ کی تلاش شروع کر دی