اوکاڑہ : معمولی جھگڑے پر چھریوں کے وار کر کے دو افرادکو قتل کر دیا

شرجیل اور بلال شدید زخمی ، ہسپتال لایا جا رہا تھا کہزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے
اوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اوکاڑہ کے نواح میں معمولی جھگڑے پر چھریوں کے وار کر کے دو افرادکو قتل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی قصبہ حویلی لکھا کی حدود میں معمولی جھگڑے پر ملزم حامد اللہ وغیرہ نے چھریوں کے پے در پے وار کر کے شرجیل اور بلال کو شدید زخمی کر دیا جن کو ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے پولیس نے فوری کاروائی کر تے ہوئے ملزم حامد اللہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ جبکہ چار افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔