اراضی کے تنازع پر خواتین پر تشدد، متعدد زخمی

شاہ غریب میں مسلح افراد کا حملہ، خاتون اور بچوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا
چک امرو ( خصوصی رپورٹ)تھانہ شاہ غریب کی حدود میں اراضی کے تنازع پر مسلح افراد نے خواتین پر حملہ کر دیا۔ واقعہ موضع بوعہ میں پیش آیا، جہاں افتخار ٹانڈا مانجا اور اس کے ساتھیوں نے سڑک کنارے خواتین پر تشدد کیا، جس کے نتیجے میں زوجہ رشید، زوجہ شبیر، دو بیٹیاں اور ایک بچہ شدید زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق متاثرہ خواتین نے اپنی اراضی پر ناجائز قبضے کی کوشش کو ناکام بنایا تھا، جس کا ملزمان کو رنج تھا۔ حملے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ شاہ غریب پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔متاثرہ خاندان نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا نوٹس لے کر ملزمان کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔