اراضی ٹھیکہ کا تنازع فائرنگ سے 2افراد زخمی

حویلی لکھا (خصوصی رپورٹ)حویلی لکھا کے نواحی علاقے فرید پور جاگیر کے قریب اراضی کے ٹھیکے اور لین دین کے تنازع پر فائرنگ کرکے 2 افراد کو زخمی کردیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی کرتے ہوئے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں واقعہ زمین کے ٹھیکے کے لین دین پر پیدا ہونے والے تنازع کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، جو عدم برداشت کے باعث پرتشدد تصادم میں تبدیل ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزموں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔