نوشہرہ :اراضی تنازع پر بھانجے نے ماموں کو زندہ جلا دیا

واقعہ 10 فٹ زمین کے تنازع پر پیش آیا‘ملزم فرار‘پولیس نے مقدمہ درج کرلیا
  نوشہرہ(آئی این پی )خیبرپختونخوا کے شہر نوشہرہ میں 10 فٹ زمین کے تنازع پر بھانجے نے 65 سالہ ماموں کو زندہ جلا دیا، جس کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔نوشہرہ کے علاقے آکوڑہ خٹک میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں زبانی تکرار پر ایک شخص کو زندہ جلایا دیا گیا، 65 سالہ نیک محمد کو گھر کے اندر زندہ جلایا گیا۔واقعہ 10 فٹ زمین کے تنازع پر پیش آیا، جہاں بھانجے نے ماموں کی جھونپڑی کو آگ لگا دی، نیک محمد شدید جھلسنے کے بعد حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔