حویلی لکھا (خصوصی رپورٹ)نواحی علاقے فرید پور جاگیر میں اراضی کے تنازع پر فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ ایف آئی آر کے مطابق رانا طفیل ایڈووکیٹ اپنے کزن علی شان اور عبداللہ کے ہمراہ ٹھیکے پر لی گئی زرعی اراضی پر موجود تھے کہ فہیم حیدر، حسین اور تین نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس سے علی شان اور عبداللہ زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے عینی گواہ نوید وٹو اور اظہر بلال بھی موقع پر موجود تھے۔ فائرنگ مکئی کی فصل پر قبضے کا تنازع پر کی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔