شیر گڑھ (خصوصی رپورٹ)شیرگڑھ میں اراضی تنازع پر فائرنگ کرکے 2 کسان رہنمابھائیوں کو شدید زخمی کردیاگیا۔ ملزموں محمد تنویر ،محمد ظہیر ،کرامت علی ،نعیم ودیگرنے اسلحہ سے لیس ہو کر محمد یاسین جھجھ کے بھائیوں محمد صفدر جھجھ ،محمد بنیامین جھجھ پر سیدھی فائرنگ کی۔ صفدر جھجھ پیٹ میں جبکہ بنیابین ٹانگ میں گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوئے، جنہیں تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال ساہیوال منتقل کردیا گیا۔