لاہور میں ڈاکے شہری کنگال

شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق لوئرمال میں امجد سے 1 لاکھ50ہزار روپے اور موبائل فون،فیصل ٹاون سے ڈاکو دانش اور فیملی سے 3 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت  کی نقدی اور موبائل فون،  ٹاون شپ میں فرقان سے 1 لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون،مصطفی آباد میں اظہر سے 1 لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون، برکی میں صفدر سے 1لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون،ملت پارک میں رشید سے 1لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون،کوٹ لکھپت میں فراز میں سے 1لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔شیرا کوٹ،فیصل ٹاون اور شادباغ سے گاڑیاں جبکہ اسلام پورہ ستوکتلہ اور گلشن اقبال سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔