راوی روڈ میں عامر سے 1لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون,شالیمار میں زاہد سے 1لاکھ 25 ہزار روپے لوٹ لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق راوی روڈ میں عامر سے 1لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون,شالیمار میں زاہد سے 1لاکھ 25 ہزار روپے اور موبائل فون,مصطفی ٹاون میں جاوید سے1 لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل فون,فیکٹری ایریا میں نعیم سے 1لاکھ 15 ہزار روپے اور موبائل فون،بادامی باغ میں شہریار سے 1لاکھ10 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔مانگامنڈی اور باغبانپورہ سے گاڑیاں جبکہ مزنگ ٹاون شپ اور لاری اڈا سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔