ڈاکے ہی ڈاکے:شہری کنگال،پولیس بے بس

جوہر ٹائون اور گلشن راوی سے گاڑیاں، شمالی چھائونی، ہنجروال اور شادباغ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی ،طلائی زیورات، موبائل فون، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا ۔ذرائع کے مطابق اقبال ٹائون میں ناصر سے 1لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون،مزنگ میں مسعود سے 1لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون،مصری شاہ میں ذاکر سے 1 لاکھ 35ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان،غازی آباد میں سلیم سے1 لاکھ30 ہزار روپے اور موبائل فون، ملت پارک میں یاسین سے 1لاکھ 25 ہزار نقدی اور موبائل فو