لاہور میں ڈاکے شہری کنگال

 باغبانپورہ اور مصطفی آباد سے گاڑیاں جبکہ سبزہ زار چوہنگ،فیصل ٹاون اور اچھرہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا  گیا ذرائع کے مطابق لوہاری گیٹ میں خاقان سے1لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون۔نشترکالونی میں قیوم سے 1لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون, گڑھی شاہو میں حمزہ سے 1لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون,فیصل ٹاون سے ارشد سے 4 لاکھ 15 ہزار اور موبائل فون، ملت پارک میں فرہاد سے1لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون,فیصل ٹاون سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو کار سوار فیملی سے 2 لاکھ کا موبائل فون چھین کر لے گئے،جنوبی چھاونی میں گوہر سے 1لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا. باغبانپورہ اور مصطفی آباد سے گاڑیاں جبکہ سبزہ زار چوہنگ،فیصل ٹاون اور اچھرہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔