لاہور میں ڈاکے شہری کنگال

برکی اور سمن آباد سے گاڑیاں جبکہ گجرپورہ ٹاون شپ اور انارکلی سے موٹرسائیکلیں چوری ،پولیس مقدمات تک محدود

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق شادمان میں زبیر سے 2لاکھ 80ہزار روپے اور موبائل فون,ساندہ میں شہزاد سے 2لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون, راوی روڈ میں طارق سے 2لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل فون، باغبانپورہ میں راشد سے 2لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون،شاہدرہ میں عمران سے 2لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔برکی اور سمن آباد سے گاڑیاں جبکہ گجرپورہ ٹاون شپ اور انارکلی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔