داتا دربار غالب مارکیٹ اور شادمان سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا۔ذرائع کے مطابق باغبانپورہ میں ضیا سے 1لاکھ 95ہزار روپے اور موبائل فون۔سمن آباد میں باسط سے 1لاکھ 85 ہزار روپے اور موبائل فون، گرین ٹاون میں رضوان سے 1 لاکھ 80 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان۔سندر میں نوید سے1 لاکھ 65 ہزار روپے اور موبائل فون,برکی میں رزاق سے 1 لاکھ 60ہزار نقدی اور موبائل فون،گلشن راوی میں اظہار سے 1 لاکھ 50ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔لوئرمال اور مانگامنڈی سے گاڑیاں جبکہ داتا دربار غالب مارکیٹ اور شادمان سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔