لاہور(کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیرصدارت رائٹ مینجمنٹ پولیس کے انفراسٹرکچر، لاجسٹکس و دیگر انتظامی امور ز بارے اہم اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی رائٹ مینجمنٹ پولیس خرم شکور، ڈی آئی جی رائٹ مینجمنٹ پولیس اسد سرفراز خان، ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس غازی محمد صلاح الدین اور اے آئی جی شائستہ ندیم میں موجود تھے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ رائٹ مینجمنٹ پولیس لاء اینڈ آرڈر یقینی بنانے کے لئے اہم ترین فورس ہے۔دور حاضر کے لاء اینڈ آرڈر چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے فورس کی جدید خطوط پر تربیت یقینی بنائی گئی ہے۔رائٹ مینجمنٹ پولیس کے 3 ہزار اہلکاروں پر مشتمل پہلے بیج کی جدید ٹریننگ مکمل ہونے کے بعد ان کی تعیناتیاں کی جا چکی ہیں8 ہفتوں پر مشتمل ٹریننگ کورس میں فورس کی فٹنس، کارکردگی کا اعلی معیار برقرار رکھنے کے لئے سپیشل ڈرلز ڈیزائن کی گئیں۔افسران و اہلکاروں پر مشتمل ٹیموں میں موب انگیجمنٹ، موب کنٹرول، واٹر کینن، آنسو گیس، ربر بلٹ، سٹن گرینیڈ، لانگ رینج صوتی ڈیوائس، انخلا، گرفتاری، فرسٹ ایڈ، ایڈوانس پارٹی، ڈرون آپریشن، سنائپرز اور کے- نائن(ڈاگز) ہنڈلرز ٹیمیں شامل ہیں۔