لاہور(کرائم رپورٹر)ٹریفک مینجمنٹ اینڈ کمانڈ کورس کی ٹریننگ سینٹرل پولیس آفس میں تیسرے روز بھی جاری ،کورس میں لاہور، فیصل آباد،گوجرانوالہ اور ملتان کے ٹریفک آفیسرشامل ہوئے۔صوبہ بھر کے تمام ڈی ٹی اوز بذریعہ ویڈیو لنک کورس میں شامل ہوئے۔ سی او او سیف سٹی کیپٹن(ر) مستنصر فیروز نے ٹریفک مینجمنٹ اینڈ کمانڈ کورس کے تیسرے روز خصوصی شرکت کی اورلیکچر بھی دیا۔