لاہور(کرائم رپورٹر)ٹریفک مینجمنٹ اینڈ کمانڈ کورس کی ٹریننگ کا چوتھا روز سینٹرل پولیس آفس میں منعقد کیا گیاترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق کورس کے دوسرے مرحلہ میں لاہور ، راولپنڈی اور ملتان کے ٹریفک آفیسر(TOs)نے شرکت کی،ٹریفک مینجمنٹ اورکمانڈ کورس میں دیگر اضلاع کے (TOs)نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی،ڈی آئی جی ویلفیئر اور فنانس غازی صلاح الدین نے فنانس اور سرکاری بجٹ کے استعمال کے متعلق خصوصی لیکچر دیاڈی آئی جی ویلفیئر اور فنانس غازی صلاح الدین کے مطابق پولیس کو فراہم کردہ بجٹ ایک سرکاری امانت ہے جسے آپ نے پوری ایمانداری سے استعمال کرنا ہے،ویلفیئر کی رقم کو فورس کی فلاح اور ویلفیئر پر پوری ایمانداری سے خرچ کرنا ہے،لاہور، راولپنڈی اور ملتان کے (TO,s)نے موجورہ ٹریفک نظام میں اصلاحات کے حوالے تجاویز پیش کی۔
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ،ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ طارق رستم چوہان، ایڈیشنل آئی جی آپریشن شہزادہ سلطان اور ایس ایس پی ٹریفک ہیڈ کواٹر غضنفر علی شاہ نے ٹریفک آفیسرز کی پرزینٹیشن پر ریمارکس دیے،ٹریفک افسران سے پریزنٹیشن کرانے کا مقصدانکی بطور ڈسٹرکٹ ٹریفک افیسر صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔ٹریفک افسران کی تمام پریزنٹیشنز پر افسران/کمیٹی کے ریمارکس انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور کو پیش کیے جارہے ہیں،ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کے مطابق بطور ڈسٹرکٹ آفیسر آپ اپنے اضلاع میں لائسنسنگ اور ٹریفک نظام میں جدید اصلاحات لائیں ایس ایس پی غضنفر علی شاہ کا کہنا تھا کہ اپنی محنت اور ایماندار ی سیمحکمہ پولیس کی نیک نامی میں اضافہ کریں،