اسلام پورہ میں محلہ داروں کے درمیان تلح کلامی پر فائرنگ، احمد گولی لگنے سے شدید زخمی،ہسپتال میں چل بسا
لاہور(کرائم رپورٹر) اسلام پورہ کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی پر محلہ دار کی فائرنگ سے 28سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیاملزم موقع سے فرار ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا بتایا گیا ہے کہ اسلام پورہ میں محلہ داروں کے درمیان تلح کلامی کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 28سالہ احمد گولی لگنے کے باعث شدید زخمی ہوگیاجبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیازخمی کو تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے مزید قانونی کاروائی کا آغاز کردیا پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کو سینے میں گولی لگی جو اس کی موت کا باعث بنی ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا